انٹرٹینمنٹ

گلوکارارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کاشکار

گلوکارارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کاشکار

ممبئی: معروف بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار ہوگئے۔ بھارت میں کورونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے بعد تیزی سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مشہور فنکار بھی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہورہے ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کوئل روئے کورونا کا شکار ہوگئے۔ ارجیت سنگھ نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور میری بیوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آمد ہے۔ ارجیت سنگھ نے مزید کہا کہ ہم دونوں ٹھیک ہیں اور قرنطینہ میں ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتیحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، مہیش بابو، ایریکا فرنینڈس، درشتی دھامی سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے