ٹیکسلا پولیس نے ایک اہم کاروائی کے دوران سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث بسو گینگ کے سرغنہ کو 02 ساتھیوں سمیت گرفتار لیا ملزمان کے قبضہ سے گن پوائنٹ پر چھینا گیا موٹر سائیکل،مسروقہ رقم 80 ہزار روپے اور 02 موبائل فونزبرآمد ہوئے ملزمان سےمسروقہ موٹر سائیکل ، رکشہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا گرفتار کیئے گئے ملزمان میں ساجد عرف بسو، بلال اور عمر شامل ہیں ملزمان بلال اور عمر تھانہ ٹیکسلا کے مقدمہ میں اشتہاری بھی ہیں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی قانون شکن عناصر اور شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے
جرائم
راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ گرفتار کر لیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1436 Views
- 2 سال ago