بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448

کراچی ، ائیر پورٹ خودکش حملے کا ایک اور مقدمہ درج

Monday, 2 December, 2024

کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چائینیز پر خودکش حملے کا دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں بی ایل کے اہم کمانڈروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ایئر پورٹ خودکش حملہ کا ایک اور مقدمہ کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)تھانے میں ایس ایچ او ایئرپورٹ انسپکٹر موسی کلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے میں دہشت گردی، ٹیرر فنڈنگ، دھماکہ خیز مواد رکھنے، قتل اور دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔کالعدم بی ایل اے مجید بریگیڈ کے اہم کمانڈروں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں خودکش دھماکے میں معاونت کرنے والے افراد بھی نامزد ہیں۔مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اور دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد بلوچ عرف بشیر زیب اور عبدالرحمان عرف رحمان گل نامزد کئے گئے ہیں۔دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے نجی بینک کی حب چوکی برانچ کے افسر بلال اور اکاونٹ ہولڈر سعید علی بھی نامزد ہیں، مقدمے میں دیگر نامعلوم افراد بھی شامل کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایگزٹ پر چائینیز پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 چائینیز باشندوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔حملے میں ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں، خودکش دھماکے کی تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش جارہی ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *