بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448

ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو 23 دسمبر تک راہداری ضمانت دیدی

Tuesday, 3 December, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو 23 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار عالم خان ادیزئی ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی نے 27 مقدمات میں راہداری ضمانت درخواستیں دائر کی ہیں، مختلف نوعیت کے مقدمات ان کے خلاف درج کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخواست کی کہ ان کو پابند کریں کہ یہ وہاں عدالت میں پیش ہوں۔جسٹس وقار احمد نے کہا کہ ہم ان کو راہداری ضمانت اس لیے دیتے ہیں کہ یہ وہاں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوں، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ وہاں پر پیش ہو جاتے ہیں، تھوڑا زیادہ ٹائم دیا جائے، 50 سے زائد مقدمات میں پیش ہونا ہے۔جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ زیادہ ٹائم اس لیے نہیں دے سکتے کیونکہ سردیوں کی چھٹیاں آنے والی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے بشری بی بی کو 23 دسمبر تک راہداری ضمانت دے دی۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *