بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33.7°C
Monday, 13 July 2026 | پاکستان: 28 محرم 1448

غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج ، مجرم کو 8 سال قید ، 2 لاکھ جرمانہ

Tuesday, 3 December, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سائبر کرائم میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے مجرم قیصر عارف کو سزا سنائی ہے۔مجرم کو سزا غیر قانونی گیٹ وے ٹرانسمیشن ایکسچینج میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پر سنائی گئی۔یہ سزا پی ٹی اے ایکٹ 1996، ای ٹی او 2002 اور پینل کوڈ کے تحت سنائی گئی ہے۔یاد رہے کہ مجرم قیصر عارف کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی میں 2013 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *