امسال مون سون کے موسم میں غیرمتوقع بارشوں اور دریاو¿ں میں طغیانی کے باعث پورے ملک کو سیلاب کی ہولناک تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔حالیہ بارشوں نے پنجاب اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور درجنوں انسانی جانیں ضائع ہونے کے ساتھ ساتھ املاک کو بھی خاصا نقصان پہنچا ہے۔ اس ناگہانی آفت کے موقع پر پنجاب حکومت بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی۔ ریلیف کے کاموں میں وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پنجاب کے دور دراز علاقوں ، گاو¿ں اور قصبات تک حکومتی امداد پہنچائی۔ یہ کہنا بالکل درست ہوگا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بروقت اقدامات کئے۔ سیلاب زدگان کی مدد کرنا ہم سب پرفرض ہے۔ اس موقع پر ہم وطنوں نے اپنے بھائیوں کی امداد کےلئے بہت کچھ کیا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی خیال احمد کاسترو اور احمد شفیق نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں سیلاب زدگان کی امداد کےلئے اڑھائی کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے متاثرین سیلاب کیلئے مالی امداد پرخیال احمد کاسترو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے صاحب ثروت افراد کاجذبہ قابل تحسین ہے۔ حکومت پنجاب اپنے وسائل او رمخیر حضرات کے عطیات سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام کررہی ہے۔سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔متاثرین کو ادائیگی کے پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ متاثرین کوگھروں کی تعمیر اوربحالی کیلئے پوری معاونت فراہم کریں گے گو کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو تنہا چھوڑدیا مگر پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی، نیوی اور ائیرفورس نے متاثرین سیلاب کیلئے قابل قدر کام سرانجام دیا۔بہر حال وفاق کی جانب سے پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد نہ دیناافسوسناک امر ہے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے میاں خیال احمد کاسترو وزیر ثقافت پنجاب رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کی ثقافت کے فروغ کےلئے بڑی گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ وہ انتہائی مستعد ، فعال اور سرگرم سیاستدان ہیں۔ اپنے دور وزارت میں انہوں نے پنجاب کی ثقافت اور فنون لطیفہ کے فروغ کےلئے انتھک محنت کی۔ان ہی کی کاوشوں سے پنجابی ثقافت کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔ میاں خیال احمد کاسترو انتہائی محنتی، سرگرم اورپنجاب کی ثقافت کے فروغ کے لئے ہر حد تک جانے والے وزیر ہیں۔ پنجاب کی پہلی ثقافتی پالیسی کی تیاری ان کا شاندار کارنامہ ہے جس کا آج تک کسی کو خیال تک بھی نہ آیا تھا مگر انہوں نے نہ صرف اس کا ارادہ کیا بلکہ اس کو مکمل کر کے بھی دکھا دیا۔
وزیر ثقافت فیصل آباد کے ایک معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ خاندان مقامی طورپر فیصل آبادکی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتا چلا آ رہاہے۔وزیر موصوف اپنی خاندانی روایات اور اپنے والد میاں اقبال احمد کاسترو مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔ ان کی ذاتی دلچسپی کے باعث فیصل آباد میں تین سو ایکڑ اراضی پر مشتمل بزنس پارک، ایکسپو سنٹر ، کنٹری گالف کلب اور علامہ اقبال ؒ انڈسٹریل سٹی بنانے کے منصوبوں پر کام شروع ہو رہا ہے۔ پنجاب کے چار اضلاع سیلاب سے بری طرح متاثرہوئے، سیلاب سے فصلیں، جانور ہلاک ہوئے۔وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیلاب کے دوران ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جا کر لوگوں کو ریسکیو کیا۔ چھوٹے کسانوں کی پنجاب حکومت مدد کر رہی ہے۔اصل مسئلہ سیلاب سے گھرے علاقوں سے لوگوں کا نکاس تھا۔ سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کیلئے1400 سے زائد ریسکیو بوٹس نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیااور متاثرین میں 34 ہزار سے زائد آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے۔اسی طرح23 ہزار سے زائد مچھر دانیاں اور21 ہزار سے زائد لائف جیکٹس فراہم کی گئیں۔لاکھوں جانوروں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے۔پنجاب حکومت نے سیلاب سے تباہ ہونے والے گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات کے ازالے کیلئے مالی امداد میں اضافہ کیاہے۔پنجاب حکومت کو وفاق کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی گئی اس کے باوجود پنجاب حکومت اپنی بھرپور قوت سے سیلاب متاثرین کی خدمت کےلئے مصروف عمل ہے۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی بحالی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔سندھ اور بلو چستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میڈیکل ریلیف مشن بھی بھجوایاجبکہ2 موبائل ہیلتھ یونٹ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھیجے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سیاست سے بالاتر ہو کر اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کر رہے ہیں۔وفاقی حکومت سیلاب متاثرین پر سیاست چمکا رہی ہے جو قابل افسوس ہے۔وزیر اعلیٰ لندن میں ہونے کے باوجود میں روزانہ کی بنیاد پر متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر پیش رفت سے آگاہی حاصل کر رہے ہیں۔سیلاب متاثرین کی آباد کاری تک بحالی کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
کالم
سیلاب زدگان کےلئے عوام کی مدد
- by Daily Pakistan
- دسمبر 5, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1340 Views
- 2 سال ago