اسلام آباد: پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں لگائی گئی دفعہ 144 کے معاملے پر عمران خان نے بابر اعوان سے رابطہ کرلیا۔ عمران خان نے بابر اعوان کو دفعہ 144 کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد بابر اعوان نے پٹیشن تیار کرلی۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دفعہ 144 کے نفاذ کو ختم کرے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ لاہور میں پی ٹی آئی کی ریلی پر دفعہ 144 کا نفاذ غیر قانونی ہے پنجاب حکومت پی ایس ایل کے میچ کو جواز بنا کر ریلی روکنے کی کوشش کررہی ہیں۔
پاکستان
خاص خبریں
لاہور میں دفعہ 144 پر عمران خان کا بابر اعوان سے رابطہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 708 Views
- 2 سال ago