معیشت و تجارت

انٹر بینک ، ڈالر 287 روپے 20 پیسے کا ہوگیا

انٹر بینک ، ڈالر 287 روپے 20 پیسے کا ہوگیا

آج کاروبار ی ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے لگا ہے انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 287 روپے 20 پیسے کا ہوگیا ۔گذشتہ ہفتے کے آخر ی روزکاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے تین پیسے کا تھا ۔اسٹاک ایکسچینج ،انڈیکس 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج تاریخی بلندی پر پہنچ گیا ہے سو انڈیکس 56 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 673 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 56 ہزار 65 پرپہنچ گیا ۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخر ی روز سو انڈیکس 55 ہزار391 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے