آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع طلال بن عبداللہ العتیبی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں فوجی تربیت کے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا ہے کہ سعودی وزیر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا، سعودی وزیر نے عالمی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو بھی تسلیم کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر نے جی ایچ کیو میں پاکستان سعودی عرب دفاعی مشاورتی اجلاس میں بھی شرکت کی، جس میں عالمی اور علاقائی سیکیورٹی چیلنجز اور سیکیورٹی فورسز پر ان کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں زمینی، فضائی اور بحری شعبوں میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صلاحیتوں میں اضافے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا جب کہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔
پاکستان
آرمی چیف سے سعودی معاون وزیر دفاع کی ملاقات ، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر غور
- by Daily Pakistan
- اپریل 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 498 Views
- 7 مہینے ago