راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور اور مہنگے بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے، حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔جماعت اسلامی کا مہنگائی کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی میں دھرنا پانچویں روز میں داخل ہوگیا، تیسرے روز بارش نے صبح صبح پنڈال کو جل تھل کردیا جبکہ مسلسل بارش کے باوجود کارکنان کا جوش وجذبہ دیدنی ہے۔دھرنا انتظامیہ کی جانب سے دیسی ناشتے روغنی نان اور حلوے سے کارکنان کی تواضع کی گئی۔مون سون بارشوں کے باوجود شرکا مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کے لیے پر عزم ہیں۔دھرنے کے شرکا نے پنڈال میں بچھی دریاں لپیٹیں اور محفوظ مقام پر پناہ لے لی جبکہ مسلسل بارش اور شدید حبس بھی کارکنان کے جذبوں کوشکست نہ دے سکی۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان بھی میں پنڈال پہنچ گئے ہیں، کارکنان بھی مطالبات پورے ہونے تک امیر جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔گزشتہ روز حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع نہیں ہوسکا تھا جو تاحال تاخیر کا شکار ہے جبکہ حکومت سے مذاکرات کا اگلا دور آج ہونے کا امکان ہے۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کہ ایک طرف حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے، دوسری طرف راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، پنجاب حکومت فسطائیت سے باز نہیں آ
پاکستان
جماعت اسلامی کا دھرنا 5 ویں روز میں داخل ، مذاکرات کا اگلا دور آج متوقع
- by Daily Pakistan
- جولائی 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 247 Views
- 6 مہینے ago