نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے بعد عملا فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پی پی پی اور ایم کیو ایم عوام کے مقابلے میں نہیں ٹہر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ثمر ہے، جماعت اسلامی سی پیک کی حامی ہے، حکومت سی پیک پر اپنی سیاست بند کرے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے، حکومت کی صفوں میں ہلچل مچ چکی ہے، لاہور میں بھی کارکنان گورنر ہاس اور وزیرِ اعلی ہاس کے سامنے دھرنا دیں گے، ہماری منزل لیاقت باغ نہیں اور نہ ہم یہاں بیٹھنے آئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو موقع دے رہے ہیں ورنہ ہمیں اپنی منزل کا بھی پتہ ہے، حکمران ملک کو فساد اور انارکی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، حکومت کو بار بار سمجھا رہے ہیں کہ عوام کو ریلیف دیں۔
پاکستان
حکومت مذاکرات کے بعد عملاً فراد کا راستہ اختیار کررہی ہے ، لیاقت بلوچ
- by Daily Pakistan
- اگست 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 232 Views
- 6 مہینے ago