آسڑیلیا کے ٹم نیلسن کو پاکستان ریڈ بال ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ٹم نیلسن ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا کرکٹ میں منسلک رہے ہیں، جیسن گلیسپی نے ٹم نیلسن کو اپنے سپورٹ سٹاف میں شامل کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹم نیلسن جیسن گلیسپی کے ساتھ پاکستان شاہینز کے کیمپ کو بھی دیکھ رہے ہیں، ٹم نیلسن گزشتہ روز پاکستان شاہینز کے ٹریننگ کیمپ میں شامل تھے۔پی سی بی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم منجمنٹ کا اعلان ایک دو روز میں متوقع ہے، پاکستان ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے شروع ہو گا۔
کھیل
آسٹریلیا کے ٹم نیلسن پاکستان ریڈبال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر
- by Daily Pakistan
- اگست 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 776 Views
- 2 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
