دنیا

پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں: امریکی صدر جو بائیڈن

پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں: امریکی صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں۔ امریکا میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔اس موقع پر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان امریکہ تعاون کو سراہا۔پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان امریکہ اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے۔رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان متبادل توانائی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے