سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی تشریح آئین بنتی ہے، رانا ثنا اللہ نے جو کہا وہ آئین کی نفی ہے۔سلمان اکرم راجہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ بعض نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کرنے پر وزیراعظم اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کی بھی گنجائش ہے، وہ آئین کے تابع ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی تشریح کر رہا ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، رانا ثنا اللہ نے جو کہا وہ آئین کی نفی ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سب کو سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا جو آئین کے تابع ہے، سپریم کورٹ کو آئین کی تشریح کا حتمی اختیار حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آئین کی تشریح کرے تو سب کا متفق ہونا ہوگا، سپریم کورٹ کی تشریح آئین بنتی ہے۔ جب تک آئین موجود ہے سپریم کورٹ اس کی تشریح کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے درست ہوں یا غلط، ماننا ہمارا فرض ہے۔
پاکستان
رانا ثنا نے جو کہا وہ آئین کی نفی ہے ، سلمان اکرم راجہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 24, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 88 Views
- 3 مہینے ago