چین نے پڑوسی ملک تائیوان کے ساتھ اور آبنائے تائیوان کے ارد گرد فوجی مشقیں شروع کر دی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ سے جاری بیان میں ان مشقوں کو آزادی چاہنے والوں کے خلاف سخت انتباہ قرار دیا گیا ہے۔بیجنگ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن تائیوان کی آزادی کی حامی قوتوں کی علیحدگی پسندانہ کارروائیوں کے خلاف ایک انتباہ اور ریاستی خودمختاری اور قومی اتحاد کے تحفظ کے لیے ایک جائز اور ضروری آپریشن ہے۔’جوائنٹ سورڈ 2024-B’ نامی فوجی مشقیں تائیوان کے شمال، جنوب، مشرق اور تائیوان آبنائے میں ہو رہی ہیں۔ ان فوجی مشقوں کی کوئی آخری تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔چینی وزارت دفاع کے مطابق یہ مشقیں تھیٹر کمانڈ فورسز کی مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو جانچتی ہیں۔
دنیا
چین نے تائیوان کے گرد فوجی مشقوں کا آغاز کردیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 174 Views
- 2 مہینے ago