عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد کامیاب ہوگیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے عمر عبداللہ سے اپنے عہدے کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی۔عمر عبداللہ نے دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالا ہے، اس سے قبل وہ کانگریس اتحاد کے ساتھ 2009 سے 2014 تک وزیر اعلی رہے۔مقبوضہ کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں 3 مرحلوں میں ہونے والے انتخابات میں نیشنل کانفرنس اتحاد نے 53، نیشنل کانفرنس کو 42 اور کانگریس نے 6 نشستیں حاصل کیں۔
دنیا
عمر عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا حلف اُٹھالیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 208 Views
- 2 مہینے ago