بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Saturday, 20 June 2026 | پاکستان: 5 محرم 1448

لندن ، ہسپتال عملے نے سیکھ مریض کی داڑھی بغیر پوچھے مونڈھ ڈالی

Sunday, 22 December, 2024

لندن میں اسپتال کے عملے نے 91 سال کے سکھ مریض کی داڑھی بغیر پوچھے مونڈھ ڈالی، داڑھی مونڈھنے کا واقعہ اسپتال میں مریض کو اسفنج باتھ دیتے ہوئے پیش آیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ مریض کا خاندان جب ان کی عیادت کرنے اسپتال پہنچا تو حیران رہ گیا۔سکھ مریض کی پوتی کیشا سیٹھی نے میڈیا کو بتایا کہ منی اسٹروک کے مریض بات نہیں کر پاتے یا ماحول سے بے خبر ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دادا کو دیکھ کر حیران رہ گئے، آنٹی رو پڑیں اور والد مایوس تھے۔ وہ بہت بے بس محسوس کررہی ہیں، دادا ردعمل کا اظہار کرسکتے تو بہت غصہ کرتے۔کیشا سیٹھی نے کہا کہ کسی بھی مریض کے عقائد کا احترام کیا جانا چاہیے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *