پاکستان جرائم

9 مئی مقدمہ: احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج، عمر ایوب، زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع

گوجرانوالہ کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے […]

Read More
پاکستان جرائم

عمرکوٹ: جج کا تھانے پر چھاپہ، نوجوان بازیاب

عمر کوٹ میں سیشن کورٹ کے سول جج ون کنری نے تھانے پر چھاپہ مار کر نوجوان کو بازیاب کرا لیا۔مذکورہ نوجوان کی والدہ نے عدالت میں اس کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ والدہ نے درخواست میں کہا تھا کہ میرے بیٹے کو کنری تھانے کی پولیس نے ناحق قید رکھا ہوا […]

Read More
پاکستان جرائم

بٹگرام: گدھے کا گوشت فروخت کرنیوالے 2 افراد گرفتار

بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ میں محکمۂ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔بٹگرام پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے گوشت کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ گدھے کا گوشت غیر ملکیوں کے کیمپ […]

Read More
پاکستان جرائم

اسلام آباد: گدھے ذبح کرنے کیلئے قصائی بیرونِ ملک سے بلوایا گیا

اسلام آباد میں تھانہ سنگجانی کی حدود سے گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے، گدھوں کو ذبح کرنے کے لیے قصائی بھی بیرونِ ملک سے بلوایا گیا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کیا تھا۔ترجمان اسلام آباد فوڈ […]

Read More
پاکستان جرائم

محکمۂ لائیو اسٹاک کے پی کی آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف

خیبر پختون خوا کے محکمۂ لائیو اسٹاک سے متعلق آڈٹ رپورٹ میں 80 گاڑیاں غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پشاور سے آڈٹ رپورٹ کے مطابق سرکاری گاڑیاں منصوبوں کے لیے خریدی گئی تھیں، 2007ء سے 2021ء تک لائیو اسٹاک پروجیکٹس کے لیے 200 سے زائد گاڑیاں خریدی گئی تھیں۔ دستاویز کے مطابق آڈٹ کے […]

Read More
پاکستان جرائم

متنازع ٹویٹس کیس، اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت کیسز میں فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔اسلام آباد کی خصوصی پیکا ایکٹ عدالت میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج متنازع ٹویٹس سے متعلق دو مقدمات میں فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ اعظم سواتی […]

Read More
پاکستان جرائم

26 نومبر احتجاج کیس: غیرحاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں غیر حاضر ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے […]

Read More
پاکستان جرائم

مہنگی چینی فروخت کرنے پر 10 افراد گرفتار، 18 دکانیں سیل

سرگودھا میں مہنگی چینی فروخت کرنے پر 10 افراد گرفتار کر کے 18 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق گراں فروشی پر دکانداروں کو 2 لاکھ 2 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے 4 ماہ کے لیے چینی کی ایکس مل اور پرچون کی قیمتوں کا […]

Read More
پاکستان جرائم

ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف

سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات میں وزارت خزانہ کی جانب سے دیے گئے تحریری جواب میں ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فیلڈ آفس اسٹیٹ ویئر ہاؤس کسٹم ہاؤس لاہور سے 43 اشیاء کی خرد […]

Read More
پاکستان جرائم

نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر نے نظرثانی درخواست دائر کردی

نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے سپریم کورٹ میں سزائے موت کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی۔ مجرم ظاہر جعفر کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کا تعین نہیں کرایا، سزائے موت دینے کے لیے ویڈیو […]

Read More