گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کا کہنا ہے کہ 4 دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے 5 ویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا۔کراچی میں سترہویں سحری کے موقع پر نارتھ ناظم آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ شہر میں گورنر ہاؤس کی افطاری کے بینر ہٹا دیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے میسج ہے اب آپ رک جائیں، بہت ہوگیا عوام عوام۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم ختم کیے جاسکتے ہیں۔گورنر سندھ نے بتایا کہ گیس کی بندش پر عوام کے ردعمل سے ایم ڈی ایس ایس جی سی کو آگاہ کرچکا ہوں۔ایم ڈی ایس ایس جی سی کو بتایا ہے کہ جب گیس نہیں تو بل بھی نہ بھیجیں۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عوام گیس بلز گورنر ہاؤس میں جمع کروائیں، انہیں صفر کروائیں گے۔
پاکستان
IG کو اختیار دیں، کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا
- by Daily Pakistan
- اپریل 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 302 Views
- 2 سال ago