- الإعلانات -

سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے مابین میچ آج ہوگا

لاہور ۔  قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اذلان شاہ ہاکی کپ ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور میچ کی پریکٹس دلوانے کےلئے سینئر اور جونیئر ٹیموں کے مابین تین میچز ہو نگے۔ پہلا میچ (آج) منگل کو سرگودھا میں اڑھائی بجے دن ہوگا۔ دوسرا میچ (کل)بدھ کو خوشاب میں اور تیسرا میچ 31 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ میچز میں حصہ لینے والی سینئر ٹیم میں 20 کھلاڑی شامل ہیں۔ دو کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد 18رکنی سکواڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا۔ سینئر ٹیم کے 20 کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس، سید کاشف شاہ، محمد علیم بلال، محمد عرفان (کپتان )، محمد رضوان جونیئر، محمد توثیق ارشد، فرید احمد، راشد محمود، تصور عباس، عماد شکیل بٹ، محمد عمر بھٹہ، محمد عرفان جونیئر، محمد ارسلان قادر، علی شان، محمد رضوان سینئر، اعجاز احمد، رضوان علی، کاشف جاوید اور عبدالکریم خان شامل ہیں جبکہ جونیئر ہاکی ٹیم میں 35 کھلاڑی شامل ہیں۔ اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 7 سے 17اپریل تک ملا ئیشیا میں ہوگا۔