- الإعلانات -

شہریار خان وقار یونس سے معافی مانگ چکے ہیں۔

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان نے کہا ہے کہ وہ ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی خراب پرفارمنس پر ہیڈ کوچ کی جائزہ رپورٹ میڈیا میں لیک ہونے پر پہلے ہی وقار یونس سے معافی مانگ چکے ہیں۔

شہریار نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے وقار کو اپنے دفتر بلا کر معافی مانگی کیونکہ رپورٹ پی سی بی کی غلطی سے سامنے آئی۔

پیر کو وقار کے مستعفی ہونے کے کچھ گھنٹوں بعد شہریار نے بتایا ’ملاقات کے دوران میں نے ان سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کو کہا‘۔

’وقار پاکستان کرکٹ کی پہچان ہیں اور انہوں نے ٹیم کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی‘۔

شہریار نے تحلیل ہونے والی سلیکشن کمیٹی کو بھی سراہا۔

یہ خبر 5 اپریل، 2016 کے ڈان اخبار سے لی گئی