- الإعلانات -

باکسر عثمان وزیر نے ایشین باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل بیلٹ جیت لی

لاہور: باکسر عثمان وزیر نے ایشئن باکسنگ فیڈریشن ٹائٹل بیلٹ جیت لی، فیدر ویٹ کیٹیگری نادر بلوچ کے نام رہی، سپر لائٹ ویٹ بلال محسود نے اپنے نام کر لیا۔ اظہر علی، باکسر عامر خان سمیت شائقین کی بڑی تعداد مقابلوں سے لطف اندوز ہوئی۔

عثمان وزیر نے ایشئن باکسنگ فیڈریشن کا ٹائٹل جیت لیا، انڈونیشیا کے باکسر عثمان وزیر کے زوردار مکوں کا سامنا نہ کرسکے اور ناک آؤٹ ہو گئے۔
فیدر ویٹ کیٹیگری ٹائٹل پاکستان کے نادر بلوچ نے افغان حریف حامد خان کو ہرا کر اپنے نام کیا، وہ باون کے مقابلے میں انسٹھ پوائٹنس سے فاتح رہے،
سپر لائٹ ویٹ ٹائٹل بلال مجسود نے جیت لیا، انہوں نے افغانستان کے امین الحق کو دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

اس موقع پر ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی، برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان ان کی اہلیہ فرالر مخدوم سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی، عامر خان نے ملک میں پروفیشنل باکسنگ کے مزید مقابلے کرانے کا اعلان بھی کیا۔