- الإعلانات -

ڈومیسٹک کرکٹ پہلی ترجیح ہے: محمد عامر

muhammad-amir

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث فاسٹ باولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے منصوبوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر مرکوز رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ پاکستان کی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کاآغاز 17 ستمبر سے شروع ہونے والی قائد اعظم ٹرافی سے ہو گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث محمد عامر، محمد آصف اور سلمان بٹ کی سزا یکم ستمبر کو ختم کرتے ہوئے انہیں دو ستمبر سے تمام طرز کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی تاہم اس کے باوجود عامر بلند و بانگ دعوے کرنے کے بجائیے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی کارکردگی سے اہلیت ایک بار پھر ثابت کرنے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ میں نے انجری سے نجات پانے کے بعد دوبارہ ٹریننگ شروع کردی ہے کیونکہ انجری کی وجہ سے تقریباً ایک ماہ آرام کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بڑا ہدف متعین نہیں کیا اور صرف حال پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔عامر نے کہا کہ ان کا پہلا ہدف حالیہ ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ اور پھر قائد اعظم ٹرافی کے کوالیفائنگ راونڈ میں شاندار کارکردگی دکھانا ہے۔عامر ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں اپنے شہر راولپنڈی ریمز کی نمائندگی کریں گے جبکہ قائد ٹرافی کے کوالیفائنگ راونڈ میں وہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا حصہ ہوں گے۔