- الإعلانات -

سعودی دوشیزہ نے فٹ بال کے میدانوں میں اہم کامیابیاں حاصل کر لیں

سعودی عرب میں خواتین ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں اور تیزی سے اپنی صلاحیتوں کی بدولت نام کما رہی ہیں۔ ایسی ہی ایک سعودی دوشیزہ فرح جفری کا فٹ بال میں مہارت پر بے پناہ چرچا ہو چکا ہے۔فرح جفری نے بتایا کہ وہ بچپن میں اپنے کزنز کے ساتھ فٹبال کھیلا کرتی تھیں اور اپنے والد کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی پر فٹبال میچز دیکھا کرتی تھیں۔

تاہم کسی کو بھی یہ اندازہ نہیں تھا کہ فرح کا یہ شوق انہیں ایک دن "جدہ ایگلز” کی مقامی ٹیم میں پہنچا دے گا۔ جدہ ایگلز نے حال ہی میں مملکت میں ہونے والی خواتین کی پہلی فٹبال لیگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اپنے کلب کے لیے 16 نمبر کی قمیض پہن کر کھیلنے والی فرح کو چیمپین شپ کی ‘بہترین گول اسکورر” کا ایوارڈ دیا گیا۔
فرح کوF-16 کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ "مجھے بچپن سے ہی فٹبال کھیلنے کا شوق تھا۔ ٹی وی پر مقامی اور بین الاقوامی سطح کے بے شمار میچ دیکھنے کے سبب میں نے اس کھیل میں مہارت حاصل کرنے کا ارادہ کیا۔ یہاں تک کہ میں جدہ ایگلز کی ٹیم میں شامل ہو گئی اور ہم نے لیگ چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی”۔فرح نے مزید بتایا کہ "اس دوران میرا بہت سی ماہر خواتین کھلاڑیوں سے تعارف ہوا جنہوں کھیل میں میری صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے میں بڑی معاونت کی۔