- الإعلانات -

آئی سی سی کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لے لیے گئے

لاہور قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور کھلاڑی اظہر ،جنید خان کے ڈوپ ٹیسٹ لے لیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ماہرین نے پاکستانی قومی کرکٹرز کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کیلئے کیمپ پہنچے جہاں انہوں نے آئی سی سی کے قوانین کے مطابق رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لیے جن میں مصباح الحق ،اظہر علی اور جنید خان شامل ہیں ۔