- الإعلانات -

قومی کرکٹ ٹیم کے جوان ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو سینے پر سجائیں گے

لاہور قومی کرکٹ ٹیم ہفتہ کی صبح انگلینڈ کے طویل دورے پر روانہ ہوگی ۔ذرائع کے مطابق گرین شرٹس صبح 9بجے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور سے براستہ دبئی لندن کے لیے روانہ ہوگی روانہ ہو گی،کھلاڑیوں نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ملاقات کی ، جس کے بعد ٹیسٹ سکواڈ کو مکی آرتھر اور ٹیم منیجر انتخاب عالم لیکچردیں گے ۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم ایدھی فاؤنڈیشن کا لوگو لگائے گی اور اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کو نسل کے حکام سے بھی اجازت لے لی گئی ہے ،پی سی بی اور اس کے سپانسر ایدھی فانڈیشن کو چیرٹی بھی دیں گے ۔یاد رہے کہ قومی ٹیم دورہ انگلینڈ کے دوران 5ایک روز ہ میچوں کے علاوہ 4 ٹیسٹ اور 1 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی