- الإعلانات -

پاکستان سپر لیگ کی دوسری ڈرافٹنگ میں محمد آصف اور سلمان بٹ شامل

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چند میچز پاکستان میں کرانا تو درکنار دوسرے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کا عمل بھی دبئی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم ڈرافٹنگ میں کرکٹر سلمان بٹ اور محمد آ صف کو بھی شامل کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کیلئے ایک سو ساٹھ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ وسط اکتوبر میں کروائی جائے گی۔ لیگ سیکرٹریٹ کا موقف ہے کہ ڈرافٹنگ کا عمل دبئی میں کروانے کی بڑی وجہ کرکٹرز کی پاکستان میں عدم دستیابی ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں زیادہ تر کرکٹرز کا تعلق پاکستان اور ویسٹ انڈیز سے ہے اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈرافٹنگ کا عمل بھی دبئی میں مکمل کیا جائے گا جس کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ محمد عامر کے بعد سلمان بٹ اور محمد آ صف پر بھی پی ایس ایل کے دروازے کھو لے جا رہے ہیں۔ ڈرافٹنگ کے دوران سلمان بٹ اور محمد آ صف کا انتخاب فرنچائز کی صوابدید پر ہو گا