- الإعلانات -

محمد حفیظ پر عائد پابندی آج ختم ہوجائے گی

لاہور : بائیو مکینک ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد آئی سی سی نے قومی کرکٹر کے بائولنگ کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی تھی. قومی اوپنر محمد حفیظ پر آئی سی سی کی جانب عائد ایک سال کی پابندی آج ختم ہوجائے گی ۔ ایک سال پہلے سری لنکا کے خلاف میچ میں محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا تھا اور بائیو مکینک ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد آئی سی سی نے قومی آل رائونڈر کے بائولنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی جو آج ختم ہوجائے گی ۔ محمد حفیظ نے انگلینڈ میں ٹریننگ کیمپ کے دوران بھرپور بائولنگ پریکٹس کی لیکن آئی سی سی کے سرکاری ٹیسٹ سے پہلے وہ ایک بار نجی طور پر ٹیسٹ کرانا چاہتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ لارڈز ٹیسٹ کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی