- الإعلانات -

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

رضوان اور شان کا لاٹھی چارج، لاہور قلندرز کو شکست

پی ایس ایل 7 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 207 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان محمد رضوان اور شان مسعود نے 150 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، شان مسعود نے 83 اور محمد رضوان نے 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

خوشدل شاہ نے 4 گیندوں پر 18 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، صہیب مقصود 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ری روسو 5 رنز بنا کر حارث رؤف کو وکٹ دے بیٹھے۔

ضرور پڑھیں: پی ایس ایل7: کراچی کنگز کو پہلے میچ میں شکست، ملتان سلطانز 7 وکٹوں سے کامیاب

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، حارث رؤف نے اپنے آخری اوور میں 16 رنز دیے جو قلندرز کی شکست کا سبب بنے۔

فخر زمان نے 35 گیندوں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے قلندرز کے اسکور میں 76 رنز شامل کیے، اور احسان اللہ کی گیند پر عمران خان کو کیچ دے بیٹھے جب کہ عبداللہ شفیق نے مجموعی اسکور میں 24 رنز کا اضافہ کیا۔

ضرور پڑھیں: اہم معرکے میں آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل

تیسرے نمبر پر کامران غلام پچ آئے اور 31 گیندوں پر 43 رنز بناکر ڈیوڈ ولی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ ٹیم کے مجموعی اسکور میں 16 اور بین ڈنک صرف 9 رنز کا اضافہ کرسکے جب کہ ڈیوڈ وایزی 13 اور راشد خان 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلی اننگز میں شاہنواز دھانی، خوشدل شاہ، عمران طاہر اور ڈیوڈ ولی نے لاہور قلندرز کے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 7) سیز سیون کا پہلا ڈبل ہیڈر آج ہونے جارہا ہے جس میں دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اِن ایکشن ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔