- الإعلانات -

سرفراز کی سالگرہ پر شعیب ملک کی تاخیر سے مبارکباد پر سعید اجمل کا دلچسپ تبصرہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اتوار کے روز اپنی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کے موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے سرفراز احمد کو مبارک باد دی گئیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی سرفراز احمد کو ٹوئٹر پر تھوڑی تاخیر سے سالگرہ کی مبارک باد دی۔ شعیب ملک نے اتوار کے روز رات 11 بج کر 17 منٹ پر سرفراز کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ’سالگرہ مبارک، دن کا لطف اٹھائیں’۔

تاہم سرفراز کو دیر سے سالگرہ کی مبارک باد دینے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے دلچسپ تبصرہ کیا۔ سعید اجمل نے شعیب کی ٹوئٹ پر کمنٹ کیا کہ ‘اب تو سو گئے ہوں گے سرفراز احمد’۔

تاہم کچھ منٹوں بعد سرفراز احمد نے شعیب ملک کی سالگرہ کی مبارکباد کا جواب شکریہ کہہ کر دیا۔