- الإعلانات -

رمیز راجہ نے احمد شہزاد کو کھیل پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ احمد شہزاد کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور رنز بنا کر ٹیم میں واپسی کو ممکن بنائیں۔

رمیز راجہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ احمد کو ابتدائی بلے باز شان مسعود سے سبق سیکھنا چاہیے، انھوں نے ڈومیسٹک اور انگلش کاؤنٹی میں رنز کے انبار لگا کر سکواڈ میں واپسی کی اور اپنی کارکردگی سے ناقدین کو جواب دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں احمد شہزاد نے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ ان کی وجہ سے میرا کیریئر تباہ ہوا۔