- الإعلانات -

قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا

 لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے  ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیاہے جس میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزکے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں  شرجیل خان، خالد لطیف، بابراعظم، محمد رضوان، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر،وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد نواز، شعیب ملک اورسعد نسیم سمیت رومان رئیس بھی شامل ہیں۔

15 رکنی اسکواڈ میں عمر اکمل کی بھی واپسی ہوئی ہے جب کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی ٹیم کا حصہ بننے والے عماد بٹ بغیرکھیلے ٹیم سے باہرہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچز 23، 24 اور27 ستمبرکو کھیلے گی۔