- الإعلانات -

برج ٹاؤن ٹیسٹ ،ویسٹ انڈین اننگز 312 رنز پر سمٹ گئی

دوسرے دن کا کھیل جب شروع ہواتو پہلے دن کے ناقابل شکست بیٹسمین جیسن ہولڈر58 اورراسٹن چیز131رنز نے 286رنز کے مجموعے پر ویسٹ انڈین اننگز شروع کی لیکن دونوں بیٹسمین کھیل کے دوسرے دن بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہو گئے پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی جیسن ہولڈر تھے وہ محمد عباس کا شکار جبکہ راسٹن چیز محمد عامر کا شکار بنے۔

پاکستانی بولرز نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن حریف بیٹسمینوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دیا اور بقیہ4وکٹیں محض26رنز کا ہی اضافہ کر سکیں اور ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں312رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی پاکستان کی جانب سے محمدعباس نے4 ، محمد عامر نے 3اور یاسر شاہ نے 2وکٹیں حاصل کیں۔پہلاٹیسٹ کھیلنے والے شاداب خان صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

بارباڈوس میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کی جانب سےراسٹن چیز131 ، جیسن ہولڈر 58, کیرون پاؤل38، شین ڈورچ نے 29 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

پاکستان کو سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل ہے،دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے شاداب خان کو ٹیسٹ کیپ دی انہیں فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ،ٹیم کے سینئر کھلاڑی یونس خان نے دی جنہوں نے پچھلے میچ میں پاکستان کی طرف سے 10ہزار رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔