- الإعلانات -

پاکستانی ٹیم کی جیت بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی رہی

بھارتی اخبار ، دی ہندو‘ نے بھی ٹیسٹ کے آخری لمحات میں پاکستان کی فتح کو شاندار انداز میں سراہا اور اسے مصباح الحق اور یونس خان کے لیے بہترین فیئرویل قرار دیا۔

العربیہ ٹی وی کی ویب سائٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے پر کہا کہ ریٹائر ہونے والے مصباح اور یونس کے لیے یہ یاد گار موقع ہوگا۔

کرکٹ ویب سائٹ نے تبصرہ کیا کہ پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میں مزاحمت کرنے والے روسٹن چیز کھڑے رہ گئے، ڈرامائی انداز میں فتح کے بعد پاکستان کے مصباح اور یونس کو یادگار طریقے سے الوداع کیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے کہا کہ اگر چہ ویسٹ انڈیز کے ٹیل اینڈرز کو آؤٹ کرنے کی کوشش میں پاکستانی کرکٹرز کے پسینے چھوٹ گئے لیکن فتح کا جشن اور اپنے دو سینئر کھلاڑیوں کو فیئرویل دینا ، دیومالائی قصے کہانی جیسا لگا۔