- الإعلانات -

آج ہمارے ساتھ بد سلوکی کی گئی، وکیل خالد لطیف

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کے وکیل نے آج ہم پر بلیک میلر ہونے کا الزام لگا دیا، آج کی کارروائی میں 10 فروری کو خالد لطیف کا ریکارڈ کیا گیا انٹرویو دکھایا گیا۔

وکیل خالد لطیف کا کہنا ہے کہ ہم کیس سے نہیں بھاگ رہے، پاکستان کے قانون کے مطابق کیس چلایا جائے، ہم پی سی بی کے گواہوں پر جرح کریں گے۔

انہوں نے یہ سوال بھی کیاکہ خالد لطیف نے جب کوئی میچ ہی نہیں کھیلا تو فکسنگ کہاں سے ہو گئی؟

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی کہتے ہیں کہ خالد لطیف کے وکیل نے آج ٹریبونل کے بائیکاٹ کی دھمکی دی۔

انہو ں نے یہ بھی کہا کہ میں نے ان کی دھمکی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کہا، میرے اس بیان کو خالد لطیف کے وکیل نے دھمکی سمجھ لیا۔