- الإعلانات -

اسلام آباد : انٹرنیشنل ریسلرز کو رنگ جمانے کی اجازت مل گئی

اسلام آبادکے ایڈیشنل سیشن جج سید فیضان حیدرگیلانی نےنجی ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو قمر چودھری کی درخواست پر اسلام آباد کی حدود میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں پر حکم امتناع دے رکھا تھا ۔

آج سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار قمر چودھری نے حکم امتناع کی درخواست واپس لے لی اور موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلنگ ایونٹ کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی ریسلرز کو پاکستان لانے کے لیے خود انہوں نے کوششیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف فکسنگ اور کمپنی سے معاہدے کی خلاف ورزی پر دائر درخواست کی پیروی کی جائے گی۔