- الإعلانات -

رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیت لیا

ٹینس سٹار رافیل نڈال نے فرنچ اوپن 2017ء کے فائنل میں اپنے مدمقابل سٹین واورینکا کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

پیرس: (ویب ڈیسک) سپین کے ٹینس سٹار رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں اپنے حریف سٹین واورینکا کو سٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر دسویں بار یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ رافیل نڈال نے سوئس کھلاڑی کو چھ دو، چھ تین اور چھ ایک سے شکست دی۔ خیال رہے کہ رافیل نڈال اب تک 15 گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔