- الإعلانات -

PCB نے WT20 کیلئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان کردیا

بھارت میں آئندہ اگلے ماہ سے شروع ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کیلئے 15 رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، گرین شرٹس ٹیم میں کپتان ثناء میر، جویریہ ودود، ناہیدہ بی بی، سدرہ امین، بسمہ معروف، منیبہ علی صدیقی، ندا راشد، ارم جاوید، اسماویہ اقبال کھوکھر، انعم امین، ثانیہ اقبال، سعدیہ اقبال، عالیہ ریاض، سدرہ نواز اور سیدہ نین فاطمہ عابدی شامل ہیں۔

اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں الماس اکرم، ڈیانا بیگ، ربیعہ شاہ، ایمان انور اور  عائشہ ظفر شامل ہیں۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی 20 سے قبل 2 وارم اپ میچز کھیلے گی، پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 10 مارچ جبکہ دوسرا میچ 12 مارچ کو جنوبی افریقا کیخلاف چنائی میں ہوگا۔

قومی ویمن ٹیم ورلڈ ٹی 20 میں اپنا پہلا میچ 16مارچ کو چنائی ویسٹ انڈیز کے خلاف، دوسرا میچ 19 مارچ کو دہلی میں بھارت کیخلاف، تیسرا میچ 24 مارچ کو دہلی میں بنگلہ دیش کیخلاف اور چوتھا میچ 27 مارچ کو انگلینڈ کیخلاف چنائی میں کھیلے گی۔