اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا سے پاکستان کو پھر موسمیاتی انصاف دینے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان صحت عامہ کی تباہی کے دہانے پر ہے، اب ہیضہ، ملیریا اور ڈینگی بخار سیلاب سے کہیں زیادہ جانیں خطرے میں ہیں ۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ 80 فیصد کاربن خارج کرنے والے مغربی ممالک پاکستان سنگین بحران کا شکار ہے، مدد کرنا مغرب کی اخلاقی ذمہ داری ہے، اس بار یہ پاکستان ہے، کل یہ دوسرے ملک اور دوسری کمیونٹیز میں سے کوئی بھی ہو سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں بڑا حصہ ڈالنے والے مغربی ممالک کو پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیئے یہ ان ممالک کا اخلاقی فریضہ ہے ۔ آج سیلاب سے متاثر پاکستان ہے ۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں عطیہ دینے والے ممالک اور اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مکمل تعاون فراہم کریں۔
دنیا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کیلئے موسمیاتی انصاف کا مطالبہ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 9, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 894 Views
- 2 سال ago