انگلینڈ: ایک حالیہ مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو افراد تنہائی کا شکار ہوتے ہیں، وہ خیالی کرداروں اور حقیقی زندگی کے عزیزوں میں فرق نہیں کرپاتے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آکسفورڈ کے سیریبرل کورٹیکس نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک حالیہ نیورو امیجنگ اسٹڈی نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح تنہائی حقیقی زندگی کے دوستوں اور ٹیلی ویژن شوز کے خیالی کرداروں میں تفریق کرنے کے ذہنی عمل کو متاثر کر سکتی ہے۔مطالعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ تنہائی ذہن میں حقیقی دوستوں اور اپنے پسندیدہ خیالی کرداروں کے درمیان فرق کو دھندلا کر سکتی ہے،ایسے افراد کو دونوں کے بارے میں سوچتے ہوئے یکساں اعصابی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس تحقیق کا پس منظر کورونا وبا کے چیلنجنگ وقت سے ہے جس نے دوستوں اور جاننے والوں کے ساتھ میل جول کے مواقع انتہائی محدود کر دیے تھے۔ دنیا بھر میں لوگوں نے ٹیلی ویژن سیریز، کتابوں اور افسانوں جیسی دوسری خیالی دنیاؤں کا رخ کیا تاکہ تنہائی کے احساس کو پُر کیا جا سکے۔
صحت
تنہائی حقیقی دوستوں اور خیالی کرداروں کے مابین فرق دھندلا کردیتی ہے
- by Daily Pakistan
- نومبر 17, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 693 Views
- 1 سال ago