معیشت و تجارت

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3.73فیصد اضافہ ہوا

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3.73فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 3 .73 فیصد رہی۔ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ حالیہ ہفتے میں ٹماٹر کی قیمت میں 19.71 فیصد ، سرخ مرچ کی قیمت میں 28.98، انڈوں کی قیمت میں 4.77 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 4.12 فیصد، لہسن کی قیمت میں 3.09 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ آلو 2.09 فیصد مہنگے ہوئے۔ سالانہ بنیادوں پر حالیہ ہفتے میں آٹے کی قیمتوں میں132.36 فیصد اضافہ، سگریٹ110.75فیصد ، گیس کی قیمتوں میں 108.38فیصد ،چائے کی پتی97.71فیصد ،چاول79.60فیصد ،چینی63.72فیصد ،سرخ مرچ پاؤڈر55فیصد اور چکن54.52 فیصد مہنگا ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے