لاہور:حکومت وزراء نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔لاہور میں ن لیگ کے اجلاس کے بعد خواجہ سعد رفیق،رانا ثناء اللہ،ملک احمد خان اور عطاء اللہ تارڑ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کو بریفنگ دی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کل عمران خان نے مشروط مذاکرات کی بات کرتے ہوئے اسمبلیاں توڑنے کی دھمکی دی۔دھمکیاں،گالیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔سعد رفیق کا مزید کہا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت اتحادی حکومت ہے ا ور کوئی بھی فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے ہی ہوگا۔شہباز شریف نے2018میں دھاندلی کے باوجود میثاق معیشت کی پیش کش کی تھی۔اسے عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے سنجیدہ نہیں لیا اور مذاق اڑایا لیکن ہم نے قانون سازی میں حکومت سے تعاون کیا۔رانا ثناء کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان تیسری قوت سے تاریخ مانگتے رہے تاریخ نہیں ملی کیونکہ وہ غیر سیاسی ہوچکے ہیں۔یہ عمران خان کی ناکامی ہے کہ وہ عوام کا سمندر نہیں لاسکے۔ہمیں ایسے حالات ملے کے ملک ڈیفالٹ کے کنارے پر تھا۔ہم نے ملک کو سنبھالا لیکن عوام کو ریلیف دینے کی پوزیشن میں نہیں آسکے۔
پاکستان
دھمکیاں اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے،حکومت کا عمران خان جواب
- by Daily Pakistan
- دسمبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 425 Views
- 2 سال ago