سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نورمحمد مسکانزئی کے قتل کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف گھیر امزید تنگ کردیا گیا، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے خاران کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور محمد مسکانزئی پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی اعتزاز گوریہ نے کہا ہے کہ ملزم سابق چیف جسٹس پر قاتلانہ حملے میں ملوث سمیت دیگر تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھا جس کا ملزم نے بھی اعتراف بھی کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کا عمل جاری ہے جلد مزید ملزمان بھی قانون کے گرفت میں ہونگے۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور محمد مسکانزئی کو 14 اکتوبر کی رات خاران میں دوران نماز مسجد کے اندر شہید کیاگیاجبکہ انکے کے قریبی ساتھ زخمی ہوئے۔
پاکستان
سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی،سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کا قاتل گرفتار
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 29, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 816 Views
- 3 سال ago