واشنگٹن: ایڈم فریڈمین اور ورجینیا ٹیک کے لنکنگ ژانگ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے 600 سے زیادہ لوگوں کے سروے کے اعداد و شمار کی جانچ کرنے کے لیے مشین لرننگ ماڈلز کا استعمال کیا۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں بہت زیادہ پسینہ آتا تھا۔یہ لوگ جن میں زیادہ پسینے بہنے کا مشاہدہ کیا گیا تھا، انک جِلد دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حساس تھی۔ ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے کی حالت کو پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس کہا جاتا ہے۔پرائمری ہائپر ہائیڈروسیس والے لوگ جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ضرورت سے چار گنا زیادہ پسینہ بہاتے ہیں، یہاں تک کہ جب وہ زیادہ درجہ حرارت یا ورزش کا شکار نہ بھی ہوں۔یہ حالت مخصوص علاقوں جیسے ہاتھ، پاؤں، چہرہ اور بغلوں کو متاثر کرتی ہے۔
صحت
ضرورت سے زائد پسینہ جِلد کو حساس بنا دیتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 135 Views
- 1 مہینہ ago