خاص خبریں

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مخر

عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مخر

190 ملین پانڈ کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ تیسری بار مخر ہو گیا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈ کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔ خیال رہے کہ 190 ملین پانڈ ریفرنس پر احتساب عدالت نے فیصلہ 18 دسمبر 2024 کو محفوظ کیا تھا۔ احتساب عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے پہلے 23 دسمبر اور اس کے بعد 6 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی پھر فیصلہ سنانے کے لیے تیسری تاریخ 13 جنوری کی دی تھی۔190 ملین پانڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال میں مکمل ہوا اور نیب نے ٹرائل کے دوران 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے گواہان پر جرح کی۔ 190 ملین پانڈ ریفرنس میں اہم گواہان سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلی کے پی پرویز خٹک، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے بھی بیانات ریکارڈ کروائے، 190 ملین پانڈ ریفرنس میں گزشتہ سال 27 فروری کو فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے