بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi °C
Sunday, 14 June 2026 | پاکستان: 29 ذوالحجۃ 1447

جنڈولہ میں سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 10 خوارج جہنم واصل

Thursday, 13 March, 2025

جنڈولہ میں دہشتگردوں کا ایف سی قلعہ پر خودکش حملہ سیکورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، فورسز کی بروقت جوابی کارروائی میں 10 خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، ایک خود کش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ خودکش حملہ آور نے گاڑی میں بیٹھ کر ایف سی کیمپ کے قریب خود کو اڑایا، پاک فوج کے جوانوں نے 9 خارجیوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

رائے کا اظہار کریں

ضروری خانے * سے نشان زد ہیں