صحت

لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے

ذیا بیطس سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو تیز چلیں!

لندن: ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوں کے ورزش کی جانب بڑھتے رجحان کی وجہ جسمانی صحت کی دیکھ بھال سے زیادہ اس میں موجود ذہنی صحت کے لیے فوائد ہوسکتے ہیں۔برطانیہ میں 2200 سے زائد افراد پر کیے جانے والے ایک سروے میں پوچھا گیا کہ وہ کیا وجہ ہے جو انہیں ورزش کے لیے پُر عزم رکھتی ہے۔ جس کے جواب میں نصف سے زیادہ تعداد (54 فی صد) میں افراد کا کہنا تھا کہ ورزش ان کی ذہنی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ان کے مقابلے میں 46 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ اپنے جسم کو سنوارنے کا خیال ان کو ورزش کرنے پر ابھارتا ہے۔ورزش کرنے سے جسم میں اینڈورفنز ہارمون خارج ہوتے ہیں جو ’اچھا‘ احساس دلانے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ایک غیر منافع بخش ادارے کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں معلوم ہوا کہ تین چوتھائی (75 فی صد) افراد کو مجوزہ ورزش کی مقدار جو انہیں کرنی چاہیے کے متعلق علم ہی نہیں تھا۔ بلکہ ان کا خیال تھا کہ معتدل ورزش کی مقدار مجوزہ مقدار سے بہت کم ہے۔برطانوی چیف میڈیکل افسران کی جانب سے دی جانے والی ہدایت کے مطابق بڑی عمر کے افراد کو ہر ہفتے 150 منٹ کی معتدل سے سخت جان ورزش (جیسے کہ تیز تیز چلنا یا سائیکلنگ وغیرہ) کرنی چاہیے۔جبکہ تقریباً 40 فی صد افراد کا یہ خیال تھا کہ ہفتے میں 90 منٹ کی معتدل سے سخت جان ورزش کافی ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے