Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/u603852927/domains/dailypakistan.pk/public_html/wp-content/themes/neeon/functions.php on line 81
پاکستان

’مطالبے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہو سکتی‘، شاہد خاقان اور مریم کے کیس کا فیصلہ

عدالت نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کیخلاف دائر توہین عدالت کی اپیل خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ مقامی وکیل نے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل خارج کر دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواستیں خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار نہیں بتا سکے کہ کون سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ کسی کے مطالبے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے