ہم نے ان صفحات پر دہشتگردی کی مذمت کے حوالے سے کئی بار لکھا ہے کہ دہشتگرد اپنے محفوظ پناہ گاہوں میں چھپے ہوئے ہیں اور ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز ان پناگاہوں تک پہنچ کر ان کی سرکوبی کرنے میں مصروف ہیں جس میں انہیں بسا اوقات بھاری نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے مگر چونکہ یہ ان کافریضہ ہے جسے وہ بخوبی نبھانا جانتے ہیں اور اللہ پاک انہیں ان سخت اور مشکل آپریشن میں کامیابی و کامرانی بھی عطا کرتا ہے مگر ایک سوال بدستور موجود ہے کہ ان کی سرپرستی کرنے والے عناصر کو پکڑ کر نشان عبرت کیوں نہیں بنایا جاتا ، اب گزشتہ روز میانوالی میں ایک افسوسناک سانحہ وقوع پذیر ہوا جسے موقع پر موجود بہاد ر سپاہ نے اپنی جان پر کھیل ناکام بھی بنادیا اور سارے دہشتگردوں کو جہنم واصل بھی کرڈالا ، اب تک ملنے والی سرکاری اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہفتہ کی صبح پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر ایک ناکام دہشت گرد حملہ ہوا جسے الحمدللہ سیکیورٹی فورسز کے بروقت اور موثر جواب کی بدولت ناکام بنا دیا گیا، اہلکاروں اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔غیر معمولی جراءت اور بروقت جوابی کارروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیس میں داخل ہونے کے دوران تمام 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا تاہم حملے کے دوران پہلے سے گراو¿نڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باو¿زر کو بھی کچھ نقصان پہنچا، علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں ۔صدر مملکت نے گوادر حملے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گوادر میں پاک فوج کے قافلے پر حملے کی مذمت اور میانوالی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت نے گوادر حملے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو جان کا نذرانہ پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔صدر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔اس کے علاوہ صدر پاکستان نے میانوالی میں ٹریننگ ائیر بیس پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 14 جوان شہید ہو گئے تھے جبکہ آج صبح میانوالی میں پاک فضائیہ کے ائیر بیس ٹریننگ سینٹر پر بھی دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا جسے فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 3 ہدشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔صدر عارف علوی نے شہداءکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔اس کے علاوہ صدر پاکستان نے میانوالی میں ٹریننگ ائیر بیس پر حملے کی بھی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صدر عارف علوی کا کہنا تھا دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔دوسری جانب اپنے ایک ٹوئٹ میں نگران وزیراعظم نے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ،پاک فضائیہ نے میانوالی میں دہشتگردی کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنایا ہے اور ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، ہماری قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کا کا ڈٹ کر ہر صورت میں مقابلہ کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ قوم افواج پاکستان کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ۔نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ڈی آئی خان، پسنی اور میانوالی میں حملہ آور دہشت گردوں کے نام الگ ضرور ہونگے لیکن پس پردہ دشمن ایک ہی ہے۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر پاکستان کو دوبارہ بے یقینی اور عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے۔ تمام سول اور ملٹری ادارے یک جان ہو کر خون کے آخری قطرے تک ملک کا دفاع کریں گے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی ایئر بیس پر دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے پر بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ حملہ ناکام بنانے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان قوم کے ہیرو ہیں۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھی میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے،سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک فضائیہ کی جانب سے ناکام بنائے گئے حالیہ دہشت گرد حملے کے بعد پاک فضائیہ کے میانوالی ایئر بیس کا دورہ کیا۔دورے کے دوران، ایئر چیف نے دشمنان وطن کو جہنم واصل کرکے دراندازی کی اس بہیمانہ کوشش کو بروقت ناکام بنانے پر پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی غیرمتزلزل پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔اس موقع پر چیف آف دی ائیر سٹاف نے بیس اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کرنے کے انکے غیر متزلزل عزم کی تعریف کی۔ ایئر چیف نے دہشتگرد تنظیموں و انتہاءپسند عناصر کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیئے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بھرپور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا۔انہوں نے بیس اہلکاروں کی حوصلے افزائی کی اور نئے ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے پاک فضائیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے پاک فوج کی ضرار کمپنی اور سول قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل جوائنٹ آپریشنز ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دراندازی کی اس کوشش کو ناکام بنانے کے لیئے بروقت مدد فراہم کی، ایئر چیف مارشل کی جانب سے میانوالی بیس کے دورے نے یقینا ان بہادروں کا حوصلہ بڑھایا ہوگا ، پوری قوم نے یہ خبریں نہایت دکھ کے ساتھ سنی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے تھے ،کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی فتح
ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے اپنے حریف پر سبقت حاصل کرلی ، یہ کامیابی اتفاقاً تو تھی ہی مگر میچ کے دوران فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ نے دھاگ بٹھادی ، اس سے قبل ہونے والے میچوں میں فخر زمان کوباہر بٹھایا گیا تاہم کل کے کھیل آئی سی سی ورلڈکپ کے 35ویں میچ میں فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21رنز سے شکست دیدی۔ورلڈکپ کا 35واں میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان بنگولورو میں قائم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کیلئے 402رنز کا ہدف دیا تھا۔پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ شروع کی تو عبد اللہ شفیق صرف چار رنز بنا کر 6کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے۔ اوپنر فخر زمان نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر شاندار بلے بازی کی اور 83گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی۔ دوسرے اینڈ پر کپتان بابر اعظم نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔پاکستان نے 21اوورز میں 159رنز بنائے تو بارش کے باعث میچ کو روکا گیا، ایک گھنٹے بعد جب برسات رکی تو امپائرز نے ڈی ایل ایس قانون کے تحت ہدف کو 342 رنز تک محدود کر کے نو اوورز کم کیے۔میچ شروع ہونے کے بعد 24 گیندیں کھیلی گئیں تو اس دوران پھر بارش شروع ہوگئی۔ پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت اکیس رنز زیادہ بنائے جس کے تحت قومی ٹیم کو فاتح قرار دیا گیا۔فخر زمان 81گیندوں پر 11چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 126 رنز اور بابر اعظم 63 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے واحد وکٹ ٹم ساﺅتھی نے حاصل کی۔
اداریہ
کالم
میانوالی بیس پر افسوسناک حملہ
- by web desk
- نومبر 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 895 Views
- 2 سال ago