پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ اسے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، عوامی جمہوریہ چین جیسے مخلص دوست ملے ہیں جنہوں نے ہر آڑے وقت میں پاکستان کی بھر پور انداز میں مدد کی اور پاکستان کی مالی مشکلات کو کم کرنے میں اپنا کردار بخوبی نبھایا اور پھر اس کا احسان بھی نہیں جتایا، انہی دوستوں میں متحدہ عرب امارات کا شمار بھی ہوتا ہے ، اس وقت متحدہ عرب امارات میں 11لاکھ سے زائد پاکستانی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور زرمبادلہ کی صورت میں ڈالر پاکستان بھوارہے ہیں ، حالیہ معاشی بحران کے دوران متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی بھر پور مدد کی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں ہونے والی کمی کو پورا کرنے کیلئے سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2ارب ڈالر کی رقم ڈپازٹ کرائی تاکہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے بچ سکے ، دو روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورے پر ابو ظہبی پہنچے جہاں وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر سطح پر دوطرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کو پاکستان کے سرکاری دورہ کی دعوت بھی دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی۔دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے کی خواہش کا اظہار کیا۔دونوں رہنماو¿ں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقوں نے سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید گہرا کرنے، شراکت داری کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے انضمام کے مواقع کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے اور رفتار فراہم کرنے کےلئے ہر سطح پر دو طرفہ تبادلوں اور باقاعدہ بات چیت کی اہمیت پر اتفاق کیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور نائب صدر و وزیراعظم یو اے ای شیخ محمد بن راشد المکتوم کے درمیان ملاقات ہوئی۔متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد نے وزیراعظم شہباز شریف کا دبئی میں خیر مقدم کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کی اہمیت ، تجارت، سرمایہ کاری اور نجی شعبے کے درمیان رابطے کو تیز اور مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر دیکھتے ہیں اس موقع پر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے پاکستانی کمیونٹی کی لگن اور محنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تاریخی تعلقات کو سراہا اور مل کر کام کرنے کیلئے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔دریں اثناوزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے قومی ہیروز کی یاد میں تعمیر کیے گئے واح الرام کا دورہ کیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال ایگزیکٹو ڈائریکٹر، مارٹرز فیملیز افیئر آفس خلیفہ بن تہنون نے کیا، وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کی پروقار تقریب میں شرکت کی، شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم نے یادگار کی مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات قلمبند کیے۔واضح رہے کہ واح الرام ابوظہبی میں ایک قومی اور ثقافتی نشان ہے واح الرام یو اے ای کے شہدا کے بہادری اور دفاع میں قربانیوں کی یاد میں قائم کیا گیا تھا۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے قرضوں کو ری شیڈول کرنے اور ڈیپازٹ کرائی جانے والی رقم میں اضافہ بھی دوستی کی ایک اعلیٰ مثال ہے اور اس حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے جسے پاکستانی قوم ستائش کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، مستقبل قریب میں دوستی کے ان رشتوں کو مزید تقویت ملنا چاہیے جس کیلئے حکومت بھرپور کردار ادا کررہی ہے ۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا عملی اقدام
پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے بھجوائی گئی سمری گورنر بلیغ الرحمان کو موصول ہو گئی۔پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی سمری رات 10 بج کر 10 منٹ پر گورنر ہاو¿س نے وصول کی ہے سمری وصول کرنے کے بعد ڈائری نمبر 343926 بھی جاری کر دیا گیا۔مسلم لیگ(ق)کے رہنما اور وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے سمری گورنر کو موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈائری نمبر بھی شیئر کیا۔قبل ازیںپاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔ پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر گورنر 48 گھنٹے کے اندر دستخط نہیں کرتے تو اسمبلی تحلیل ہو جائے گی، عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے، ہم نے اپنی حکومتیں ختم کر کے عوام میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگران سیٹ اپ کے لیے خط لکھ رہے ہیں، لیڈر آف دی اپوزیشن کے اندر نگران سیٹ اپ تشکیل دی جائے گی، پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔پاکستان میں استحکام صرف الیکشن سے آسکتا ہے، دو صوبوں میں انتخابات کا مطلب 60 فیصد الیکشن ہو گا، ملک کوقومی انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے۔پاکستان تحریک انصاف اپنے وعدے پرعملدرآمد کر رہی ہے، وفاقی حکومت کو اپنے بل سے باہر آکر الیکشن میں جانا چاہیے۔پنجاب ملک کا بڑا صوبہ ہے جس پر پورے پاکستان کی سیاست کا دارومدار ہے ، عمران خان کے دباو¿ پر پنجاب اسمبلی کا توڑا جانا ایک اچھا اقدام نہیں بلکہ اس سے اس تاثر کو تقویت ملتی ہے کہ عمران خان اپنے ذاتی مفادات کیلئے پورے پاکستان کو داو¿ پر لگانے پر تلے ہوئے ہیں ، ایک جانب ان کا موقف ہے کہ ملک ڈیفالٹ کی حد تک پہنچاہوا ہے اور دوسری جانب وہ عام انتخابات کرانے کا مسلسل مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں جو بجائے خود قومی معیشت پر ایک بہت بڑا بوجھ ثابت ہوگا، عمران خان زمینی حقائق کو کیوں نہیں سمجھتے کہ ان کی رخصتی ایک آئینی تبدیلی کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے اور انہیں موجودہ حکومت کو اپنی آئینی مدت پورا کرلینے دینا چاہیے مگر وہ ہر قیمت پر دوبارہ اقتدار چاہتے ہیں ، وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی قیادت میں بہت ہی موثر اور اچھے اقدامات عمل میں لائے جارہے تھے جس سے اب پنجاب کے عوام محروم ہوجائیں گے۔
گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ کے خوش آئند اقدامات
گلگت بلتستان میں کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کیلئے اچھے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اس چھوٹے صوبے کی حکومت اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کی سہولتیں دینے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے ۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو میں ونٹر سپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے منعقدہ آئس ہاکی کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا ویژن گلگت بلتستان کو سرمائی کھیلوں کا مرکز بنانا ہے، اسی سلسلے میں صوبے بھر میں سرمائی کھیلوں کے پروگرامز کا انعقاد کیا جارہاہے، سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کئے جارہے ہیں، مستقبل میں بین الاقوامی کھیلوں میں بھی گلگت بلتستان کے کھلاڑی نمائندگی کریں گے، سرمائی کھیلوں کے انعقاد سے گلگت بلتستان میں بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گا، جس سے معاشی سرگرمیاں بھی پیدا ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر ونٹر سپورٹس اتھارٹی کا قیام کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے آئس ہاکی ٹورنامنٹ میں ونر ٹیم کےلئے ایک لاکھ اور رنر اپ ٹیم کےلئے 50ہزار روپے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہاکہ سرمائی کھیلوں کے وسیع پیمانے پر فروغ کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سکردو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یادگار شہداءمیں لگائے جانے والے مختلف سٹالز کا بھی دورہ کیا۔
اداریہ
کالم
وزیر اعظم کا دورہ متحدہ عرب امارات
- by Daily Pakistan
- جنوری 14, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1040 Views
- 2 سال ago